جی ایچ کیو حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی و حساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اُکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی ائی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جب کہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔