دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پریڈ میں خواتین کیڈٹس کی شمولیت دیکھ کر خوشی ہوئی، خواتین کیڈٹس پاکستان کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پاکستان نیوی کی روایت رہی ہے، نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، دوست ممالک کے یہ کیڈٹس پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری ٹائم بارڈرز کی حفاظت میں پاکستان نیوی کا اہم کردار ہے، ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔