عازمینِ حج کے علاوہ 25 دن تک کوئی عمرہ نہیں کرسکے گا

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔
دوسری طرف مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔
قبل ازیں پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔