کرپٹ نظام کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی: وزیراعظم

نتھیا گلی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، کرپٹ نظام کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے، تارکین وطن کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، تارکین وطن کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے، دنیا کو فروخت کرنے کے لیے چیزیں ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے، ایکسپورٹ بڑھے گی تو روپیہ مستحکم ہوگا، اس بار 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، ملائیشیا کی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، سیاحت کو بڑھاکر ملکی دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔