وزیراعظم کا کرکٹ میں پاکستان مخالف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی، سیریز یک طرفہ طور پر منسوخ کردی اور چلی گئی، دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کردی، فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔