سانحہ مری، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: سانحۂ مری پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پر افسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غیرمعمولی برف باری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورت حال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔