براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سالہ جدوجہد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہے، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے ناصرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی، این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، ہم براڈ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔