سانحہ مچھ: وزیراعظم کی متاثرین سے جلد ملاقات کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کے مطالبات کا احساس ہے، مستقبل میں ایسے حملوں کے تدارک کے لیے ہم اقدامات کررہے ہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غم کے ان لمحات میں یکجہتی کے اظہار کے لیے پہلے بھی آپ کے پاس آچکا ہوں، سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، میں اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔