ملکی معیشت درست راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت، ماشاء اللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورت حال سنبھل گئی ہے لہٰذا جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات جون 2020 کی نسبت 20 فیصد بڑھ گئی ہیں جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔