وزیراعظم نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھی انسداد کورونا ویکسین لگوالی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔


دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے لقمۂ اجل بننے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔