ملک میں پہلی بار پٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا اندیشہ

کراچی: ملکی عوام کے لیے اچھی خبروں کا فقدان ہے کہ مہنگائی نے اُن کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے، اب پھر سے مہنگائی کے نشتر اُن پر برسنے کو ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری بھر کم اضافے کی اطلاعات میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پٹرولیم قیمتیں 6 روپے لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے جس میں پٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک جانے کا تخمینہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔