پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
16 مئی سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 مئی سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔