عالمی منڈی میں تیل سستا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد: رواں مہینے کے وسط سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16 دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
شہریوں نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34 روپے جب کہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹر کی سطح پر ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم حکومت نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا، جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت جب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک میں قیمتیں بڑھا دیتی ہے تو کمی پر عوام کو ریلیف بھی ملنا چاہیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔