حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی جب کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔