عوام پر پھر پٹرول بم گرائے جانے کا اندیشہ
اسلام آباد: کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا اندیشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل نرخ میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اندیشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا نے دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔
وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔