وفاقی حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور پٹرولیم ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کردیے ہیں۔
حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی تھی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 409 روپے 78 پیسے اور 409 روپے 58 پیسے مقرر کردی تھی۔
حکومت نے اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔