چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
بعدازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور واقعے کے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔