پٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
اسلام آباد: پٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022 سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر نہیں عائد ہوگی جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جس پٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر بھی ٹیکس وصول ہوسکے گا۔
دھیان رہے کہ ملکی معیشت کی صورت حال اس وقت انتہائی دگرگوں ہے اور حکومت معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہی ہے۔