روسی یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

ماسکو: روس کے شہر پرم کی ایک جامعہ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گولیاں چلاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا، اپنی زندگیاں بچانے کے لیے طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگادیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو گرفتار کرلیا، حملہ آور بھی اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، حملے کی وجوہ بھی نہیں بتائی گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔