دیربالا میں جرگے کے دوران فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

دیر بالا: جرگے میں تنازع پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، جن میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔