پیپلز پارٹی کی 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے اور نگراں سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔