ضلع ژوب میں مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی گئی
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھارہے تھے کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔