اسلام آباد میں خصوصی ڈبل ڈیکر بس چل گئی

اسلام آباد: سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی ڈبل ڈیکر بس چلائی گئی، جس میں بچوں، بڑوں نے خوب موج مستی کی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سے محظوظ ہوئے۔
شہریوں نے ایک ٹکٹ پر ڈبل ڈیکر بس پر دیکھی فیصل مسجد، لیک ویو پارک اور پاکستان مونومنٹ، شہر اقتدار کی خوبصورتی اور دلکش نظاروں پرسیاح فدا۔


سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسپورٹس عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ سے پاکستان کے امیج کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر شہری خاصے خوش نظر آئے، اُن کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر سے ایک ہی ٹکٹ پر شہر اقتدار کے تمام اہم مقامات کی سیر ہوجاتی ہے، جسے بچے بڑے سب انجوائے کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔