مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کا انتقال

لاہور: سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کرگئے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پرویز ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بھی انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔
این اے 133 لاہور سے پرویز ملک مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جب کہ ان کے بیٹے علی پرویز ملک اور اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔