پاراچنار میں دھماکا، 20 افراد زخمی

پارا چنار: خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار طوری بازار میں لوگ معمول کی خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
دھماکے کی نوعیت کیا تھی، اس بارے میں ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔