کورونا وائرس، متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں 1 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار افراد کو متاثر کر دیا ہے۔کورونا وائرس سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 800 مریض جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں،کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے،امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32 ہزار 600 افراد ہلاک ہوئے۔برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں اب تک برازیل میں 81 ہزار 600 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 21 لاکھ 66 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ بھارت کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا ملک بنا ہے جہاں 11 لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔