طویل عرصے بعد پارہ چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کردیا گیا

پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے ایئرپورٹ فعال ہوا، پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے 26 اپریل کو آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن نے رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے ٹرائلز کیے۔
ذرائع کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے، ایئرپورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔