تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 63 رنز سے شکست

کراچی: پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 63 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار بھی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 158 رنز بناسکی اور یوں پاکستان کو 63 رنز کی شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی انگلیںڈ کے خلاف یہ ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار تھی، قبل ازیں 2019 میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64 رنز سے ہرایا تھا۔
سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کبھی ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔