کبھی مہنگے ہوٹل میں کھانا نہیں کھایا، لنڈا کے کپڑے پہنتی تھی، فضا علی

کراچی: اداکارہ فضا علی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انکشاف کیا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بے حد مشکل وقت گزارا۔
فضا کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا، اس سے قبل وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے لیے پیسے جمع کرنا بہت مشکل تھا، کیونکہ میں اپنی تعلیم مکمل کررہی تھی اور دوسرا مجھے اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے اخراجات بھی اُٹھانے تھے، جو کافی مہنگا تھا۔
فضا علی نے بتایا کہ میں لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، میں نے کبھی عالی شان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھایا یہاں تک کے شوبز کیریئر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران بھوکی رہی مگر اپنے پیسوں سے کھانا نہیں منگوایا، اگر کسی نے دے دیا تو کھا لیا ورنہ گھر جاکر امی کے ساتھ ہی جو پکا ہو کھایا کرتی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں فضا علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے والد کو نہیں جانتی وہ بے حد ظالم تھے اور ان کے والد نے کبھی اپنے بیوی بچوں کی ذمے داری نہیں اُٹھائی، اس وجہ سے فضا کو کم عمری سے ہی کمانا پڑا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔