سیاسی صورتحال، کیا پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہوجائے گی؟

کراچی: اس وقت ملک کی سیاسی صورت حال کشیدہ دکھائی دے رہی ہے، اسلام آباد میں لانگ مارچ کا آغاز ہونے جارہا ہے، اس تناظر میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز ملتوی ہونے کے خدشات سامنے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیریز ملکی سیاسی صورت حال اور لاجسٹک مسائل کے باعث ملتوی کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے اگلے دو سے تین روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10اور 12 جون کو شیڈول ہے جب کہ پی سی بی نے بیک اپ وینیوز کے لیے ملتان کی نشان دہی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل کے باعث ملتان میں بھی میچز کرانے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے، صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حکومت سے ایڈوائس لی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔