پاکستان اور کالی آندھی آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے
جمیکا: پاکستان ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے، جہاں آج سے وہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اُترے گی، 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کاعزم ظاہر کیا ہے۔
جزائر غرب الہند میں طویل دورانیے کی کرکٹ کا امتحان، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کنگسٹن کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی شاہینوں کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل ہوگئے۔ ٹیسٹ پلیئر کا فوٹو سیشن بھی توجہ کا مرکز، کھلاڑی پرجوش نظر آئے۔ میزبان وِیسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
محمد نواز اور حارث رؤف کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ، کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں، بابراعظم کا ورچوئل کانفرنس میں کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کا زبردست کمبی نیشن ہے، جیت کی بڑی امید دلائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کے امتحان میں بھی پاکستان کا پلہ بھاری ہے، 52 میچز میں 20 بار قومی شاہین فاتح رہے، 17میچ ویسٹ انڈیز نے جیتے، پندرہ مقابلے بے نتیجہ ہوئے۔