پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت 93 رنز دُور

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو 93 رنز درکار ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک 109 رنز بنالیے ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں، تاہم میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو مزید 93 رنز کی ضرورت ہے۔

کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے پراعتماد آغاز کیا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنالیے، اوپنر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔