بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگاںے کا اعلان، اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی چھاگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر معمولی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 42713 پر آگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں صورت حال یکسر بدل گئی اور انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 2055 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 661 پر آگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔