پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 2700 پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اگست کے پہلے کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور اس وقت 100 انڈیکس 2708 پوائنٹس اضافے سے 178802 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
جاپان کا نکئی 1.5 فیصد کم ہوا جب کہ کورین کاسپی بھی 5.25 فیصد کم ہوا۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.1 فیصد مثبت ہے۔