پہلے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کردیا

ہمبنٹوٹا: پاکستان نے افغانستان کو پہلے ایک روزہ مقابلے میں آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے شکست دے دی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں افغان ٹیم 20 اوورز میں 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18 اور عظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جب کہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔