پاک بھارت مذاکرات: دفتر خارجہ کا بڑا بیان

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کے لے سازگار ماحول پیدا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اس وقت مقبوضہ وادی میں لاک ڈاوٴن کو437 دن ہو چکے ہیں، متعدد نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا جاچکا ہے، یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے، موجودہ حالات بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔