آسٹریلیا سے بدترین شکست، قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے باہر

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر بھی اختتام کو پہنچا۔
قومی ہاکی کھلاڑیوں نے یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں جارح مزاج کھیل پیش کیا، تاہم اس دوران گول اسکور کرنے کے کئی مواقع بھی ضائع کیے گئے۔
کامن ویلتھ گیمز کے اہم مقابلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ گرین شرٹس میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔
پول اے میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جب کہ ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کے لیے قومی ٹیم اب کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ڈرا

قبل ازیں قومی ٹیم کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔