پاکستانی قیدی کا مقبوضہ کشمیر میں قتل، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے وضاحت مانگ لی اور بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور سویلین قیدی ضیاء مصطفیٰ کے قتل پر شدید احتجاج کیا۔
بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ ضیاء مصطفیٰ 2003 سے بھارت کی قید میں تھا۔ پاکستان نے پاکستانی قیدیوں کی حفاظت اورتحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ماضی میں بھی پاکستانی سویلین قیدی مردہ پائے گئے۔ پاکستان بھارت کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارتی حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کرے اور ذمے داروں کا تعین کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔