دورہ جنوبی افریقا، ایک قومی کرکٹر کورونا کی زد میں آگیا

لاہور: دورۂ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے 34 افراد جن کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ کل (18 مارچ) لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے اور اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائش گاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔