کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیدرلینڈز کو شکست

حیدرآباد دکن: پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کردی۔
بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں جمعہ کو کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو باآسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم ہوئی، کیوں کہ پاکستان نے بھارت میں پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کا میچ جیتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارتی سرزمین پر ون ڈے ورلڈکپ کے 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میچز میں ہی گرین شرٹس کو شکست ہوئی تھی۔
1996 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو بنگلور میں بھارت نے ہرایا تھا جب کہ 2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو موہالی کے مقام پر بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔