پاک بنگلادیش تعلقات بہتری کی جانب گامزن!

اسلام آباد: ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس کے تعطل کے بعد مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔
عمران خان کے حسینہ واجد سے رابطے کے بعد برف پگھلی، 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع، پاکستان اور بنگلا دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت کے بعد بنگلادیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاک اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے حالیہ رابطے کے بعد تعلقات میں بہتری کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے ایک دوست ملک کا اہم کردار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان اور بنگلادیش کے سفارتی تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے بنگلادیش کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن مکمل طور پر فعال نہیں رہا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔