پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتان منتقل

لاہور: اگلے ماہ کے ابتدائی دنوں میں شروع ہونے والی پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی صورت حال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی پنڈی سے ملتان منتقلی کا باضابطہ اعلان آج شام کو کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔