پہلا ٹیسٹ، پہلے روز نیوزی لینڈ کے 3 وکٹوں پر 222 رنز!

نیپئر: ماؤنٹ منگنوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے۔
ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو 13 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور روز ٹیلر وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر روز ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
روز ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گنوائے 222 رنز بنالیے۔
پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔