پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ!

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، جہاں وہ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گی۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔
پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان شاہین ٹیم بھی روحیل نذیر کی قیادت میں اپنے میچز کھیلے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔