ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع، کوہلی اور شرما آئوٹ
کینڈی: پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی مداخلت کے باعث کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا تھا، بارش رُکنے کے بعد یہ میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔
پالے کیلی اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد بارش کا آغاز ہوگیا تھا، جس کے بعد فیلڈ کو کورز سے ڈھک دیا گیا تھا۔
بھارتی ٹیم نے 6٫4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنالیے ہیں، اوپنر روہت شرما 11 رنز جب کہ ویرات کوہلی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دونوں کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔