پاک انگلینڈ ٹیسٹ: بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل شروع نہ ہوسکا
سائوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔
اس ٹیسٹ میں انگلستان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے جب کہ قومی ٹیم کو فالوآن سے دوچار ہے۔ اُسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز درکار ہیں جب کہ فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں 100 رنز پر اُس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ بارش پاکستان کی مدد کو آن پہنچی ہے۔ لنچ سے قبل کے کھیل کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اس دوران کھیل بالکل نہیں ہوا۔ مزید دو سیشن باقی رہ گئے ہیں۔
قبل ازیں انگلستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 583 رنز 8 وکٹوں پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز تک محدود رہا تھا۔ کپتان اظہر علی نے شاندار سنچری جڑی تھی۔ خیال رہے کہ سیریز میں میزبان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔