پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 11 واں بھارتی ڈرون ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔