ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، حوالدار شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ لائن آف کنٹرول کے بیدوری سیکٹر میں پیش آیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا بھاری نقصان کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بزدل بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ دشمن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔
شہید حوالدار لیاقت کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے موثر کارروائی کی جس سے بھارتی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔