پاک افغان سیریز: شائقین کرکٹ کے لیے مفت انٹری کا اعلان

کولمبو: سری لنکا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان۔
سری لنکا میں افغان بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کے لیے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز نے افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل جمعہ کو تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔