بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 9 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی، جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلاتعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔